نئی دہلی23جولائیایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا): فیس بک، وہاٹس ایپ، اسٹاگرام جیسے سوشل میڈیا پلیٹ فارم زیادہ تر نوجوانوں سمیت بہت لاکھوں پڑھنے اور دیکھنے کی عادات میں تیزی سے تبدیلی کر رہے ہیں۔ایسوچیم نے ایک تجزیہ کی بنیاد پر یہ بات کہی۔235خاندانوں کی رائے کے تجزیہ کی بنیاد پر اس صنعت تنظیم نے دعویٰ کیاکہ بڈے شہروں میں رہ رہے بھارتی ابھی اخبار پڑھنے اور ٹیلی ویژن دیکھنے میں تین سے چار سال پہلے کے رخ کے مقابلے میں اب نصف سے بھی کم وقت خرچ کر رہے ہیں۔ایسوچیم نے ایک بیان میں کہا کہ یہ سچ ہے کہ بھارتی اخبار صنعت تقریباََ 6. 2کروڑ پرنٹ آرڈر کے ساتھ مضبوط بنا ہوا ہے اور عام لوگ صبح کے اخبارکے تئیں وفادار بنے ہوئے ہیں لیکن سوشل میڈیا کے تیزی سے پاؤں پھیلانے کے درمیان خاندان کے ارکان کے درمیان اس پڑھنے میں خرچ ہونے والے وقت میں تیزی سے کمی ہوئی ہے۔چیمبرنے دہلی، ممبئی، چنئی، حیدرآباد، پونے اوربنگلور سمیت بڑے شہروں کے 235خاندانوں کے جوابات کی بنیاد پر تجزیہ کیا گیا۔ایسوچیم کے سیکرٹری جنرل ڈی ایس راوت نے کہا کہ بد قسمتی سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر کچھ غیر توثیق شدہ معلومات کے حق کے طور پر پھیلانے تشویش بناہواہے۔اگرچہ حالیہ میڈیا کے بالغ ہونے پر امید ہے کہ صارف انٹرنیٹ پر اطلاعات کو لے کر زیادہ سمجھدار اور چوکنا ہوں گے۔